سوال نمبر:2347
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میرے بیٹے کا نام فاطر رضا ہے، لیکن سب لوگ کہہ رہے ہیں فاطر نام نہیں رکھنا چاہیے، اس لیے میں اپنے بیٹے کا نام تبدیل کرنا چاہتی ہوں۔ اس لیے میری آپ سے یہ گزارش ہے کہ آپ حساب لگا کر بتائیں کے میرے بیٹے کا کون سا نام صحیح رہے گا۔ میرے بیٹے کی تاریخ پیدائش 19 دسمبر 2011 ہے اور صبح 8 بج کر کچھ منٹ پر پیدا ہوا تھا۔ میرے خاوند کا نام محسن رضا شاہ ہے اور میرا نام نوشابہ بی بی ہے۔ ہم بخاری سید ہیں، میرے بڑے بیٹے کا نام سید حسن رضا شاہ ہے۔ یہ میرا دوسرا بچہ ہے، جس کا نام تبدیل کرنا ہے اور اگر آپ کو کچھ اور بھی پوچھنا ہے تو میں ای میل کر دوں گی، مجھے آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔
- سائل: محسن رضامقام: نامعلوم
- تاریخ اشاعت: 01 جنوری 2013ء
جواب:
نام تو جو آپ نے پہلے رکھا ہے وہ بھی درست ہے، اچھا ہےاس کے بھی اچھے معنی ہیں۔
اگر تبدیل کرنا چاہتی ہیں تو پھر ‘‘حسین رضا’’ نام رکھ لیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔