سوال نمبر:2296
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی لڑکی عزت بچانے کی خاطر اور جان چھڑانے کے لیے قرآن پر ہاتھ رکھ کر حلفا کہے کہ اگر تم مجھے طلاق دلوا دو تو دوسری شادی تم سے کر لوں گی، وہ بھی اس لیے کہ وہ مرد دھمکی دیتا ہو کہ تمہیں طلاق دلا دوں گا۔ یہ حلف کیسا ہے اور کفارہ کیا ہو گا؟ جبکہ حلف کے سوا کوئی راستہ نہ ہو۔
- تاریخ اشاعت: 19 نومبر 2012ء
جواب:
جس کام کے لیے حلف اٹھایا اور بعد میں کام نہیں کیا تو قسم کا کفارہ ادا کر دیں۔ آپ خود اچھی طرح سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں، اگر جس کے ساتھ شادی کرنے کا حلفاً بیان دیا وہ لڑکا صحیح نہیں ہے تو شادی
مت کریں۔ قسم کا کفارہ دے کر جان چھڑا لیں۔
مزید
مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
قسم توڑنے کا کفارہ کیا ہے؟
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔