قربانی کم سے کم کتنی مالیت پر دینا ضروری ہے؟


سوال نمبر:2223
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ قربانی کم سے کم کتنی مالیت پر دینا ضروری ہے؟

  • سائل: محمد اکرممقام: تلہ گنگ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 15 جون 2013ء

زمرہ: قربانی کے احکام و مسائل

جواب:

صاحب نصاب پر قربانی دینا واجب ہے۔ جس کے پاس ساڑھے ساتھ تولے سونا یا ساڑھے باون تولے چاندی ہو وہ صاحب نصاب ہے۔ زکوۃ کے لیے اس مال پر سال گزرنا ضروری ہے جبکہ قربانی کے لیے یہ شرط نہیں ہے۔ اگر کسی کے پاس دس، گیارہ یا بارہ ذوالحجہ تک مذکورہ مالیت آ جائے تو قربانی دینا واجب ہے۔ مزید معلومات کے لیے درج ذیل سوالات پر کلک کریں۔

  1. کیا نصاب زکوٰۃ میں سے قربانی کی جا سکتی ہے؟
  2. قربانی روپے پیسے پر ادا کی جائے گی یا سونا چاندی پر؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی