عملی سطح پر تحریک منہاج القرآن نے احیائے تصوف اور فروغ روحانیت کے لئے کیا اقدامات کیے ہیں؟


سوال نمبر:199
عملی سطح پر تحریک منہاج القرآن نے احیائے تصوف اور فروغ روحانیت کے لئے کیا اقدامات کیے ہیں؟

  • تاریخ اشاعت: 21 جنوری 2011ء

زمرہ: روحانیات  |  روحانیات  |  تصوف  |  روحانیات  |  تصوف

جواب:

قائد تحریک پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عملی تصوف کو روحانی تربیت کے ذریعے جدید تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے متعارف کرایا ہے تاکہ اس دور زوال میں امت مسلمہ کو پھر سے رازی، غزالی، رومی رحمۃ اللہ علیہ، جیلانی رحمۃ اللہ علیہ، ہجویری رحمۃ اللہ علیہ، مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ اور شاہ ولی اللہ رحمہم اﷲ علیہم اجمعین جیسے مردان حق کی تعلیمات سے بہرہ ور کیا جا سکے۔ اس عظیم مقصد کے حصول کے لئے آپ نے درج ذیل اقدامات سے تصوف کو عملاً متعارف کرنے کی سعی فرمائی :

1۔ منہاج القرآن یونیورسٹی کے طلباء کو تصوف کی اعلیٰ کتب بطور نصاب پڑھائی جاتی ہیں اور تہجد و نوافل کی پابندی کروائی جاتی ہے۔

2۔ محافل نعت و ذکر اور شب بیداری کا اہتمام تمام تنظیمات ہفتہ وار کرتی ہیں۔ تحریک کے مرکز میں ماہانہ شب بیداری کی محفل منعقد ہوتی ہے۔ سالانہ عالمی میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد بھی 11۔12 ربیع الاول کی درمیانی شب ہوتا ہے۔

3۔ سالانہ اجتماعی اعتکاف : اس اجتماعی اعتکاف کا اہتمام رمضان المبارک کے آخری عشرے میں شہر اعتکاف بغداد ٹاؤن (ٹاؤن شپ) میں ہوتا ہے۔ جس میں تزکیہ نفس کے ساتھ تزکیہ ماحول کے لئے مصطفوی انقلاب کی ضرورت پر قائد انقلاب درس قرآن و حدیث دیتے ہیں۔

4۔ تربیتی کیمپس کا انعقاد : تحریک کے پلیٹ فارم پر وابستگان تحریک اور طلباء و طالبات (منہاجینز) کی باقاعدہ روحانی تربیت کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد بھی گاہے گاہے ہوتا رہتا ہے۔ جس میں فکری و انقلابی تربیت کے ساتھ روحانی و اخلاقی تربیت بھی کی جاتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔