سوال نمبر:1986
ہمارے گھر سے کچھ دن پہلے ببوُل کے کانٹے نکلتے رہے ہیں۔ کچھ بلاوجہ کی ناراضی ہمارے خاندان
میں تو ہے اور پڑوسی بھی ہمارے گھر کی طرف بری نظر سے رہتے ہیں (مکان مفت میں اُن کو دے دیا جائے)۔ گھر سے اکثر چیزیں بھی غائب ہو جاتی ہیں۔ پرانی بات ہے ہماری دادی نے بتایا تھا کہ پڑوسیوں نے ہم پر ٹونہ کرایا تھا جس کے اثرات ابھی بھی ہیں۔
ہم گھر والے خصوصی میں اور میری والدہ اور بیگم فیوضاتِ محمدیہ سے پڑھتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے
زیادہ نقصان نہیں ہوتا۔ آپ سے گزارش ہے کہ کانٹوں کے نکلنے کا کیا معاملہ ہو سکتا ہے اور علاج بھی تجویز کر دیں۔
(فیوضاتِ سے وظیفہ توکل و پہلا مرحلہ میں نے مکمل کر لیا ہے)
- سائل: نا معلوممقام: نا معلوم
- تاریخ اشاعت: 26 جولائی 2012ء
جواب:
خواب میں خاردار بوٹی یا درخت کھانا یا دیکھنا دونوں مریض کی موت یا اس کے جسم کی
خرابی کی علامت ہے اور اس کی دلالت ہلاکت اور بربادی پر بھی ہوتی ہے۔ آپ نے اپنے گھر
کی جو حالت بیان کی ہے اور اپنے پڑوسیوں کے حالات سے بھی آگاہ کیا ہے۔ ان کو مدنظر
رکھتے ہوئے آپ ان سے محتاط رہیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی نیک اور باشرع بزرگ سے اپنے آپ
کو چیک کروائیں۔ تاکہ جادو ٹونہ کا اگر کوئی اثر ہو تو وہ اس کا حل تلاش کرے اور آپ
کو اس پریشانی سے نجات ملے۔
لیکن یاد رکھیے نیک اور باشرع مخلص بزرگ ہو۔ آج کل بازاری عاملین جن کا مقصد پیسے
بٹورنا ہوتا ہے یہ سب چور اور دھوکہ باز ہیں ان سے بچیے گا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔