کیا جادو محض وہم ہے یا اس کی کوئی حقیقت بھی ہے؟


سوال نمبر:3619
جادو کی کوئی حقیقت ہے یا محض وہم ہے؟

  • سائل: طاہر محمودمقام: مظفرآباد
  • تاریخ اشاعت: 21 مئی 2015ء

زمرہ: جادو اور علم نجوم

جواب:

جادو لغت میں ایسے اثر کو کہتے ہیں جس کا سبب واضح نہ ہو۔ عرف عام میں جادو ان عوامل کو کہا جاتا ہے جن میں شیاطین کا دخل ہو، اور قرآن و حدیث کی اصطلاح میں ہر ایسا کام کہ جس میں شیاطین کو خوش کرکے ان کی مدد حاصل کی گئی ہو، جادو کہلاتا ہے۔ جادو محض ایک وہم نہیں بلکہ حقیقت ہے، مگر اسے مؤثر حقیقی سمجھنا اور اور اس کے ذریعے کسی کو تکلیف دینا کفر ہے، جواسلام میں اسی طرح حرام ہے جیسے قتل، چوری، شراب اور زنا وغیرہ۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری