نماز میں درود ابراہیمی پڑھنے کی ابتداء کب ہوئی؟


سوال نمبر:1981
نماز میں درود ابراہیمی پڑھنے کی ابتداء کب ہوئی؟

  • سائل: سید وقاص اکرممقام: میانچنوں
  • تاریخ اشاعت: 25 جولائی 2012ء

زمرہ: عبادات  |  درود و سلام

جواب:

نماز میں درود ابراہیمی پڑھنے کی ابتداء حضور علیہ الصلاۃ والسلام کے زمانہ اقدس میں ہوئی۔ حضرت عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی آیا اور حضور علیہ الصلاۃ والسلام کے سامنے بیٹھ گیا ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھے اس نے عرض کیا یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلام پڑھنے کا طریقہ تو ہم پہچان گئے یعنی تشہد میں السلام عليک ايها النبی و رحمة الله و برکاته لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر صلوۃ (درود) بھیجنے کا کیا طریقہ ہے کہ جب ہم اپنی نماز میں ہوں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر صلوۃ کیسے پڑھیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاموش رہے حتی کہ ہم نے چاہا کہ یہ آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال نہ ہی کرتا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم مجھ پر درود بھیجو تو یوں کہو

اللهم صل علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صليت علٰی اِبراهيم وعلٰی آل اِبراهيم اِنک حميد مجيد
اللهم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی اِبراهيم وعلٰی آل اِبراهيم انک حميد مجيد.

سنن الترمذی 1 / 179

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی