جواب:
جب بغیر کسی شعوری کوشش کے کسی کو غیب سے رہنمائی ملے تو اس کو کشف و الہام کہتے ہیں۔ کشف و الہام غیر نبی کو ہوتا ہے۔ یہ ایک مذہبی واردات یا مذہبی تجربہ کی بنیاد پر حاصل ہونے والا علم ہے مگر یہ وحی کے علم کی طرح حتمی، قطعی اور قابل اعتماد ذریعہ علم نہیں ہے۔ نہ ہی اجتہاد کی طرح اس کے قواعد و ضوابط کا تعین کیا جا سکتا ہے، اس کے قابل قبول ہونے کی بنیادی شرط یہ ہے کہ یہ قرآن و سنت اور شریعت کے مطابق ہو۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔