کیا ختم دیتے وقت کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپنا ضروری ہے؟
سوال نمبر:1775 السلام علیکم کیا ختم دیتے وقت کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپنا ضروری ہے؟ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈھانپنے سے ختم نہیں ہوتا۔ براہ مہربانی تفصیل سے وضاحت کریں۔
ختم دیتے وقت کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپنا ضروری نہیں ہے، کھانے پینے کی اشیاء
کو ڈھاپنے یا نہ ڈھاپنے دونوں صورتوں میں ختم ہو جاتا ہے۔ یہ من گھڑت اور جہالت پر
مبنی باتیں ہیں جو لوگوں میں رواج پا گئی ہیں۔