مراقبہ کسے کہتے ہیں؟


سوال نمبر:174
مراقبہ کسے کہتے ہیں؟

  • تاریخ اشاعت: 21 جنوری 2011ء

زمرہ: روحانیات

جواب:

اہل تصوف و روحانیت کا وہ عمل جس میں غور و فکر اور تفکر کو ایک مشق کی صورت دی گئی اور اس کے لئے مختلف قاعدے اور آداب مقرر کیے گئے۔ اس کيفیت کا اصطلاحی نام مراقبہ ہو گیا، یہ علم فکر کی عملی شکل و صورت ہے۔ مراقبہ کے معنی غور کرنا یا کسی چیز پر concentrate کرنا ہے۔ مراقبہ ایک قلبی عمل ہے جو لفظ ’’رقیب‘‘ سے ماخوذ ہے۔ رقیب اسمائے الٰہی سے ایک اسم ہے جس کے معنی نگہبان، پاسبان کے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ اپنے ذہن کی اس طرح نگہبانی کی جائے کہ وہ منتشر خیالات اور افکارِ پریشاں سے یکسر بے نیاز ہو کر اللہ کی طرف یا اللہ کی کسی صفت کی طرف یا اس کی کسی نشانی کی طرف متوجہ ہو جائے، اس معنی میں مراقبہ کی تعریف یہ ہے کہ آدمی ظاہری حواس کو ایک نقطے پر مرتکز کر کے اپنی روح یا باطن کی طرف متوجہ ہو جائے تاکہ اس کے اوپر روحانی دنیا کے معانی و اسرار روشن ہو جائیں، چنانچہ مراقبہ کے اصطلاحی معنی غور و فکر اور تصور کے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔