جواب:
ایام مخصوصہ میں عورتیں عبادت نہیں کر سکتی، ان کو ان دنوں میں نماز، روزہ کی اجازت نہیں ہے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کبھی کوئی نماز قضاء نہیں کی کیونکہ آپ حضور علیہ الصلاۃ والسلام کے ساتھ رہتی تھی۔ اس میں کوئی شک وشبہ نہیں ہے۔ باقی ایام مخصوصہ میں ساری عورتوں کے لیے احکام ایک جیسے ہی ہیں۔ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ اپنے ایام مخصوصہ کے بارے میں جانتی ہیں کوئی اور نہیں۔ جو بھی یہ کہتا ہے کہ آپ رضی اللہ عنہا ایام مخصوصہ میں عبادت کرتی تھیں اس نے جھوٹ بولا ہم نے آج تک نہ تو ایسا قرآن وحدیث میں کہیں پڑھا اور نہ سنا، جو ایسا کہتا ہے وہ اس پر ثبوت پیش کرے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔