اعمال کی روح کیا ہے؟


سوال نمبر:158
اعمال کی روح کیا ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 21 جنوری 2011ء

زمرہ: روحانیات  |  روحانیات

جواب:

ہر عمل کا ایک ظاہری اور ایک باطنی پہلو ہوتا ہے۔ ظاہری پہلو عمل اور عبادت کا وہ حصہ ہے جو ہماری حرکات و سکنات سے وجود پذیر ہوتا ہے۔ اگر ہم نے کوئی عمل کیا جو پہلو ہمیں نظر آ رہا ہے وہ اس عمل اور عبادت کا ظاہری پہلو ہے اور باطنی پہلو وہ ہے جو نظر نہیں آتا اور جس کی تشکیل دل میں ہوتی ہے۔ جس طرح ہمارے جسم کے ظاہری اعضاء سے عمل کو وجود ملتا ہے اسی طرح باطنی وجود دل کے کارخانے میں عمل کے لئے نیت کو تیار کرتا ہے۔ نیت کے بعد ارادہ تیار ہوتا ہے، یہی باطنی پہلو اگر ’’اخلاص‘‘ پر مبنی ہو تو یہ عمل میں روح کی حیثیت رکھتا ہے۔ اگر عمل میں ’’اخلاص‘‘ کی روح کار فرما نہ ہو تو دیکھنے میں تو وہ بھی ایک عمل ہو گا لیکن اس کی اہمیت ایک بے کار مردہ لاشے سے زیادہ نہیں ہو گی۔ اخلاص کا عمل اللہ کی بارگاہ تک لے جاتا ہے اور غیر مخلصانہ عمل انسان کو صرف دنیا تک محدود کر دیتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔