جنات سے جان چھڑوانے کا کیا وظیفہ ہے؟


سوال نمبر:1109
طویل عرصہ سے مسلط جنات سے جان چھڑوانے کے لئے کوئی وظیفہ بتائیں۔

  • سائل: محمد سلیم شہزادمقام: سعودی عرب
  • تاریخ اشاعت: 02 اگست 2011ء

زمرہ: وظائف  |  روحانیات

جواب:

پہلے اعوذ باللہ، بسم اللہ، سورۃ الفاتحہ اور آیت الکرسی ایک بار پڑھ لیں۔ پھر آخری تین سورتوں میں سے سورۃ الاخلاص تین مرتبہ اور سورۃ الفلق اور سورۃ الناس ایک ایک مرتبہ اول آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر اپنے اوپر پھونک ماریں اور پانی پر بھی دم کر کے گھر میں رکھ لیں۔ اس پانی کو کھانے پینے میں استعمال کریں، کم ہونے لگے تو مزید پانی ڈال لیں۔ گھر کے اندر پاکیزہ جگہوں پر چھڑکاؤ کریں۔ ان شاء اللہ اگر جنات کا اثر ہوا تو ختم ہو جائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی