کسی کا سایہ (پرچھاواں) ہو جانے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
سوال نمبر:1563 میری بچی 29 فروری کو پیدا ہوئی اور اس کا نام میں نے حریم مہک رکھا۔ پر اللہ پاک کی رضاء سے وہ 10 مارچ کو فوت ہو گئی۔ میری بچی کو جب پہلہ غسل دیا گیا تو ہمارے خاندان کی بزرگ خواتین نے جوان لڑکیوں کو میری بچی اور میری بیوی کے قریب جانے سے منع کر دیا کہ وہ میری بچی کی لاش اور میری بیوی کے پاس مت جائیں کہ سایہ ہو جائے گا۔ (پرچھاواں ہو جانا) میرا سوال یہ ہے کہ اس کی کیا حقیقت ہے؟ کیا شریعت میں ایسا کچھ ہے اگر ہے تو کیوں؟