جواب:
بلا عذر شرعی نماز قضاء کر دینا بہت سخت گناہ ہے، اس پر فرض ہے کہ اس کی قضاء پڑھے اور سچے دل سے توبہ کرے، حدیث پاک میں ہے کہ اگر کوئی فرض چھوڑ دیتا ہے یا اس کو قضا کر دیتا ہے، اس کے بعد اس کی قضاء کرتا ہے، تو اگرچہ پوری زندگی وہ اسکی قضاء کرتا رہے اس کو وہ ثواب نہیں مل سکتا جو اس فرض کو اسکے وقت میں ادا کرنے سے ملنا تھا۔
جان بوجھ کر بلا عذر شرعی نماز چھوڑنا گناہ کبیرہ ہے، ایک روایت میں ہے کہ جس نے جان بوجھ کر نماز قضاء کی وہ ہلاک ہو گیا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔