کیا نماز میں سامنے دیکھ کر تلاوت کر سکتے ہیں؟


سوال نمبر:1371
جب کوئی غیر مسلم مسلمان ہوتا ہے تو اسے عربی نہیں آتی۔ کیا وہ سامنے لکھا ہوا دیکھ کر نماز پڑھ سکتا ہے؟

  • سائل: ساجد ریاضمقام: گجرات، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 12 جنوری 2012ء

زمرہ: نماز  |  عبادات

جواب:

تلاوت ہو جائے گی، مگر نماز رہ جائیگی، لہذا دوران نماز تلاوت قرآن مجید سے دیکھ کر پڑھنا جائز نہیں ہے۔ اس سے نماز نہیں ہوگی۔ ضروری ہے کہ پہلے یاد کر لے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری