جواب:
حضوری عطا بھی ہے اور کوشش سے بھی ملتی ہے، یہ عام مسلمانوں کو بھی مل سکتی ہے، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مقدسہ پر کثرت سے درو و سلام کا ورد کرنا چاہیے، انسان کا صحیح العقیدہ ہونا، شریعت کا پابند ہونا اور اوامر کی پابندی اور نواہی کو ترک کرنا چاہیے، تمام فرائض، واجبات، سنن کے ساتھ نوافل کی بھی پابندی کرنی چاہیے، اس کے علاوہ تقویٰ بہت اہم چیز ہے، اس کا پیدا کرنا بھی ضروری ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔