کیا بیٹے کو باپ کا بازو قرار دینے کے متعلق کوئی آیت یا حدیث ہے؟


سوال نمبر:1204
میرا سوال ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ‘‘مجھے قسم ہے اپنے رب زوالجلال کی کہ میں جسے بیٹا دیتا ہوں تو اس کو باپ کا بازو بناتا ہوں اور جس کو بیٹی دیتا ہون خود اس کا بازو بن جاتا ہوں‘‘ اس کے مطلق کوئی حدیث یا قرآن کی تصدیق موجود ہے۔ اگر ہے تو کم از کم 5 ہوں۔ مجھےای میل کریں۔ شکریہ

  • سائل: ملک محمد افتخار حسینمقام: ڈیرہ اسماعیل خان
  • تاریخ اشاعت: 06 اکتوبر 2011ء

زمرہ: توحید

جواب:

ہمارے علم میں ایسی کوئی حدیث پاک نہیں ہے، ہم نے کمپیوٹر سے بھی تحقیق کی ہے، لیکن کوئی اس قسم کی حدیث نہیں ملی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان