جواب:
اگر قابل اعتبار ماہر معالج کی رائے کے مطابق کسی جاں بلب مریض کی جان بچانے کے لئے خون دینا ضروری ہو تو ایسے مریض کو خون دیا جانا چاہیے۔ طبی تحقیقات کے مطابق ایک صحت مند آدمی کے جسم سے ایک بوتل اگر خون کی نکال لی جائے تو تین ماہ میں اس کی کمی پوری ہو جاتی ہے۔ اسلام انسانیت پسند دین ہے، لہٰذا جان بچانے کے لیے خون ضرور دینا چاہیے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔