سنتوں کے بعد دعا کرنا کیسا عمل ہے؟


سوال نمبر:1027

1۔ دعا کرنا بعد السنت کیسا ہے؟
2۔ حضور پاک سے فرض نماز کے بعد کون سا اعمال ثابت ہے؟
3۔ کیا عصر نماز سے پہلے یا عشاء نماز سے پہلے جو چار رکعتیں ہیں وہ سنت ہے یا نفل؟ اس میں قعدہ اول کاکیاطریقہ ہے۔

  • سائل: رکن الدینمقام: پشاور
  • تاریخ اشاعت: 14 جون 2011ء

زمرہ: نماز

جواب:

1۔ دعا کرنا ہر وقت جائز ہے، وقت کی کوئی پابندی نہیں ہے۔

2۔ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فرض نماز کے بعد بلند آواز سے ذکر کرنا ثابت ہے۔ مختلف کلمات ہیں جن کا ذکر محدثین نے کتب احادیث میں نقل کیا ہے۔ محدثین نے "ذکر بعد الصلوۃ" کے نام سے ابواب قائم کیے ہیں۔

3۔ عصر اور عشاء کے فرائض سے پہلے والی چار رکعتیں سنت غیر مؤکدہ ہیں۔ قعدہ اول میں تشہد کے بعد درود اور دعا تک مکمل پڑھیں گے (یعنی یوم یقوم الحساب تک)۔ پھر اس کے بعد تیسری رکعت کو ثناء سے شروع کریں گے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی