اگر کوئی نماز میں سورت ملانا بھول جائے تو اس نماز کا کیا حکم ہو گا؟


سوال نمبر:1006
اگر کوئی نماز میں سورت ملانا بھول جائے تو اس نماز کا کیا حکم ہو گا۔ جزاک اللہ خیرا۔مع سلام

  • سائل: محسن ندیممقام: الریاض، سعودیہ عربیہ
  • تاریخ اشاعت: 24 مئی 2011ء

زمرہ: نماز میں قرات  |  نماز  |  عبادات

جواب:
نماز میں قراءت کرنا مطلقا فرض ہے چاہے فاتحہ پڑھے یا کوئی سورت، فرض ادا ہوجائے گا۔ فاتحہ کے ساتھ سورت ملانا یہ واجب ہے اور واجب چھوٹنے سے سجدہ سہو لازم آتا ہے، اس کے ادا کرنے سے نماز مکمل ہوجاتی ہے۔

آپ جب سورت ملانا بھول جائیں تو آخر قعدہ میں سجدہ سہوہ کرلیا کریں، نماز مکمل ہوجائےگی۔

سجدہ سہوہ کا طریقہ یہ ہے کہ آخری قعدہ میں التحیات کے بعد دائیں طرف سلام پھیریں اور پھر دو سجدے کر کے دوبارہ التحیات سے آخری دعا تک پڑھ کر سلام پھریں اس طرح سے آپ کی نماز مکمل ہو جائے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان