سوال نمبر:991 جھوٹ بولنا کن صورتوں میں جائز ہے؟ اگرجاب کے لیے اپلائی کرتے ہوئے جھوٹ بولا یا سی وی میں سابقہ تجربے کے متعلق کچھ غلط بیان کیا اور جاب حاصل کر لی تو کیا حرام کمائے گا؟ اسی طرح اگر کام کے لیے باہر ملک جانے کا ارادہ ہو اور ویزہ کے لیے جھوٹ بولا جائے (جیسے کام کا تجربہ یا تعلیم کے بارے جھوٹ) تو کمائی حلال رہے گی یا حرام ہو جائے گی؟ یوں ہی ملازمت تبدیل کرتے ہوے سابقہ تنخواہ بی زیادہ بتائی جاتی ہے؟ کیا یہ رزق کو حرام کر دیتا ہے؟ جزاک اللہ۔