ظہر کی نماز میں سنتوں کی ترتیب کیسے ہے؟


سوال نمبر:927
اگر ظہر کی چار موکدہ سنتیں پہلے نہ پڑھ سکیں تو فرض نماز کے فورا بعد پہلے چار سنتیں اداکریں گے یا دو سنتیں ادا کریں گے؟ براہ کرم وضاحت فرمائیں۔ شکریہ

  • سائل: محمد طلحہ اقبالمقام: بہاولنگر
  • تاریخ اشاعت: 25 اپریل 2011ء

زمرہ: نماز کی سنتیں  |  نماز ظہر  |  نماز  |  عبادات

جواب:
فرض نماز کے بعد پہلے دو سنتیں اور بعد میں چار سنتیں پڑھنی چاہیے۔ اگر کسی شخص نے پہلے چار سنتیں پڑھ لیں اور بعد میں دو سنتیں پڑھی تو بھی صحیح ہے، نماز ہو جائے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان