کیا سب سے پہلے دل کی بیماری حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو ہوئی تھی؟


سوال نمبر:886
کیا سب سے پہلے دل کی بیماری حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو ہوئی تھی؟ تو آپ نے عجوا کھجور استعمال کی تھی۔

  • سائل: تجملمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 15 اپریل 2011ء

زمرہ: علاج و معالجہ

جواب:
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو عارضہ قلب لاحق ہوا تھا، مگر یہ بات تو کسی حدیث سے ثابت نہیں کہ سب سے پہلے انہی کو یہ عارضہ پیش آیا۔

ابو داؤد شریف کتاب الطب میں یہ حدیث پاک ہے :

سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے شدید مرض لاحق ہو گیا اسی دوران حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور اپنا ہاتھ میرے سینے پر رکھ کر فرمایا : تم کو دل کی بیماری ہے پس تم حارث بن کلدہ کے پاس جاؤ وہ طبیب ہے اسے کہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے بھیجا ہے کہ تم کو سات عدد عجوہ کھجوریں کوٹ کر کھلائے۔ (اوکما قال)

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان