کیا تفضیل علی کا قائل بدعقیدہ ہے؟


سوال نمبر:878
کیا فضائل و مناقب میں تفضیل علی کرم وجہ اللہ کے قائل کو بدعقیدہ کہیں گے یا نہیں؟

  • سائل: حسین علی شاہمقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 14 اپریل 2011ء

زمرہ: فضائل و مناقبِ‌ اہلبیتِ اطہار

جواب:
َِ

چونکہ تمام علماء امت کا اجماع ہے کہ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ تمام انبیاء کرام علیہم السلام کے بعد سب سے افضل ہے پھر دیگر خلفائے راشدین ہیں۔ اگر کوئی سیدنا علی شیر خدا کو افضل جانے تو اس سے وہ کافر نہیں ہوتا، لیکن جمہور علماء کرام کی مخالفت لازم آئے گی جوکہ درست طریقہ نہیں ہے۔ ایسے لوگوں کے ساتھ رشتہ کرنا بھی جائز ہے بشرط یہ کہ ازواج مطہرات کے بارے میں بے ادبی اور غلط عقائد نہ رکھتے ہوں اور نہ دیگر صحابہ کرام کے بارے میں گستاخی کرتے ہوں بلکہ صرف تفضیل علی کے قائل ہوں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان