بے وضو قرآن کریم کو چھونا منع ہے مگر زبانی پڑھنے کی اجازت ہے لیکن آجکل ڈیجیٹل قرآن پاک بھی ملتے ہیں اسکے علاوہ کمپیوٹر سکرین پر بھی آئن لائن قرآن کریم موجود ہیں جسکی تلاوت کیلئے اسے چھونے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ افضل تو یہی ہے کے اسکی تلاوت باوضو ہو کر کی جائے، مگر سوال نمبر 341 کے جواب سے کیا ہم یہ سمجھ سکتے ہیں کہ ڈیجیٹل یا کمپیوٹر سکرین پر موجود قرآن کریم کو بے وضو تلاوت کرنا جائز ہے؟ کیونکہ اسکی تلاوت چھوئے بغیر کی جاتی ہے۔
جواب:
اگر ڈیجیٹل قرآن پاک صرف قرآن مجید کے لیے وضع کیے گئے ہیں اور یہ اس میں مستقل
طور پر ہے اس طرح کہ اس کا الگ کرنا یا نکالنا (ختم کرنا) مشکل ہو تو پھر بغیر وضو
کے چھونا جائز نہیں ہے۔ جبکہ سننا جائز ہے۔
اگر اس میں اور بھی بہت ساری چیزیں ہوں اور آسانی کے ساتھ نکالا (ختم کرنا) جا سکتا ہو تو پھر بغیر وضو کے پڑھنا اور سننا دونوں صورتوں میں جائز ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔