جواب:
: شرع کے مطابق اگر کوئی شخص بڑھاپے، کمزوری یا بیماری کے باعث سال بھر میں کسی بھی وقت روزہ رکھنے کے قابل نہ ہو اور اسے آئندہ زندگی میں بھی روزہ رکھنے کی استطاعت کی امید نہ ہو تو اس صورت میں اسے روزے کا فدیہ ادا کرنا ہو گا، لیکن معمولی بیماری کی وجہ سے رمضان کا روزہ قضا کرنا اور یہ خیال کرنا کہ پھر قضا رکھ لیں گے یا فدیہ ادا کر کے یہ سمجھنا کہ روزہ کا حق ادا ہو گیا درست نہیں۔ رمضان کا روزہ اسی صورت میں چھوڑے جب واقعی روزہ رکھنے کی سکت نہ ہو۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔