کفارہ میں کھانا کھلانے کی مقدار کیا ہوگی؟


سوال نمبر:601
شریعت میں ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانے کی مقدار کیا ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 12 فروری 2011ء

زمرہ: روزہ کی قضاء اور کفارہ

جواب:

شریعت میں ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانے کی مقدار ساٹھ دنوں تک اور دو وقت کا پیٹ بھر کر کھانا کھلانا ہے۔ بصورتِ دیگر ساٹھ مسکینوں کو فی آدمی دو کلو گرام گیہوں یا اس کی قیمت یا قیمت کے برابر چاول، باجرہ، جوار (یا کوئی سا اناج) بھی دیا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں کفارہ ادا کرنے والے پر یہ بھی واجب ہے کہ مساکین میں وہ لوگ شامل نہ ہوں جن کا نفقہ اس کے ذمہ ہے مثلاً اس کے والدین، دادا یا بیٹے، پوتے اور بیوی وغیرہ۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔