کیا روزہ توڑنے کی نیت کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟


سوال نمبر:590
کیا روزہ توڑنے کی نیت کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 12 فروری 2011ء

زمرہ: روزہ  |  عبادات

جواب:

:  اگر کسی روزہ دار نے روزہ رکھنے کے بعد روزہ چھوڑنے کی نیت کی تو اس کا روزہ نہیں ٹوٹے گا اس لئے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان اقدس ہے :

ٌ اﷲ تعالیٰ نے میری امت کے لئے دل میں پیدا ہونے والی باتیں معاف کی ہیں۔ جب تک وہ زبان پہ نہ آجائیں یا ان پر عمل نہ کر لیا جائےٌ۔

 بخاری، الصحيح، کتاب العتق، باب الخطاء و النسيان فی العتاق و الطلاق و نحوه ... ، 2 :  894، رقم :  2391

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔