جواب:
مسافر جب مقیم کے پیچھے نماز پڑھے گا تو قصر نہیں کرے گا بلکہ پوری نماز پڑھے گا خواہ ایک یا اس سے کم رکعت پائے لیکن نماز کا وقت نکل جانے کے بعد کسی مسافر کا مقیم کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں کیونکہ وقت نماز ختم ہونے کے بعد اس کا فرض دو کی بجائے چار رکعت نہ ہوگا بلکہ اس کے ذمہ مستقل دو رکعت فرض عائد ہوتے ہیں۔
حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اللہ عنہ (سفر میں مقیم) امام کے ساتھ چار رکعت پڑھتے تھے اور جب تنہا نماز پڑھتے تو دو رکعت نماز پڑھتے تھے۔
مسلم، الصحيح، کتاب صلٰوة المسافرين وقصرها، باب قصر الصلاة، 1 : 482، رقم : 694
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔