کونڈے پکانے کی حقیقت کیا ہے؟


سوال نمبر:3624
کونڈے پکانے کی حقیقت کیا ہے؟

  • سائل: مدثر لطیفمقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 13 مئی 2015ء

زمرہ: ایصال ثواب

جواب:

 کونڈوں کی اصل ایصال ثواب ہے اور ایصال ثواب کے جواز پر بےشمار دلائل ہیں۔ یہ ایصالِ ثواب امام جعفر الصادق رضی اللہ عنہ کے لیے کیا جاتا ہے جوکہ جائز ہے۔ خیال رہے کہ کونڈوں کی نیاز کے موقع پر ’داستانِ عجیب‘ کے نام سے جو کہانی عام طور پر سنائی جاتی ہے وہ من گھڑت ہے اور اس کی کوئی اصل نہیں۔ اسی طرح بعض جگہ یہ قید لگاتے ہیں کہ گھر میں بیٹھ کر ہی نیاز کھائی جائے، باہر نہ لی جائی جائے۔ یہ قید بھی بےجا اور عبث ہے، ان باتوں سے اجتناب کیا جانا چاہیے۔ بہرحال ان قیودات سے اجتناب کیا جائے اور خالص ایصال ثواب کو مد نظر رکھا جائے۔ اس کی مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

کیا رجب کے کونڈے جائز ہیں‌؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔