تیمم کس چیز سے کرنا جائز ہے؟


سوال نمبر:361
تیمم کس چیز سے کرنا جائز ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

زمرہ: تیمم  |  طہارت

جواب:

تیمم جنس زمین میں سے کسی پاک چیز کے ساتھ کیا جائے مثلاً مٹی، پتھر اور ریت سے کرنا جائز ہے۔

جنس زمین سے مراد وہ چیز ہے جسے آگ میں ڈالنے سے نہ تو وہ پگھلے اور نہ ہی جل کر راکھ ہو۔ سونے اور چاندی سے تیمم جائز نہیں کیونکہ وہ پگھلتی ہیں اور لکڑی سے تیمم اس لیے جائز نہیں کہ وہ جل کر راکھ ہو جاتی ہے۔

لیکن اگر سونے چاندی یا لکڑی پر گردو غبار ہو تو پھر جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔