جواب:
بینک میں نفع و نقصان شراکتی کھاتا کھلوانا جائز ہے۔ ہمارے نزدیک یہ شعبہ عین اسلامی بنیادوں پر چل رہا ہے۔ کھاتا یا اکاؤنٹ کھلواتے وقت جو معاہدہ بینک اور صارف کے درمیان طے پاتا ہے اس میں نفع و نقصان کی شراکت کے ساتھ کھاتا کھولا جاتا ہے۔ اس لیے ان کھاتوں یا اکاؤنٹس میں رقوم رکھوانا جائز ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔