عاشورہ کے روز سیاہ لباس پہننے کا کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:3365
اسلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ ایک حنفی، سنی یوم عاشورہ یا محرم الحرم کے دنوں میں کالا جوڑا پہن لے تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟

  • سائل: محمد رمضان صابریمقام: پشاور
  • تاریخ اشاعت: 13 نومبر 2014ء

زمرہ: معاملات

جواب:

لباس کسی بھی رنگ کا ہو، اگر وہ شرعی تقاضے پورے کرتا ہے تو پہنا جاسکتا ہے۔ اس میں‌ رنگ کی کوئی قید نہیں۔ شرعاً کوئی لباس اسی وقت ممنوع ہوگا جب وہ شرعی تقاضے پورے نہ کر رہا ہو۔

اسی طرح سیاہ لباس اگر کوئی شخص پہننا چاہتا ہے تو وہ جب چاہے پہن سکتا ہے۔ شرعاً اس کی کوئی ممانعت نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری