جواب:
جھاڑو لگانے کے بعد نہانا شرعی طور پر ضروری نہیں ہے اور نہ ہی شریعت نے اس کا مطالبہ کیا ہے۔ کام کی نوعیت کے اعتبار سے اس کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اگر جھاڑو یا دیگر صفائی ستھرائی کا کام کرنے سے جسم پر گرد و غبار پڑ جائے یا پسینہ آجائے تو فطرت اور طبیعت کا تقاضا ہے کہ نہا لیا جائے۔
شرع نے ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی کہ ہر بار جب بھی صفائی ستھرائی کا کام کیا جائے تو نہانا لازم ہے، اور نہ ہی شریعت نے اس سے روکا ہے۔ اگر کسی کی طبیعت نہانے کا تقاضا کرے تو شرعاً کوئی رکاوٹ بھی نہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔