جواب:
اللہ عربی زبان میں خالق کے لیے استعمال ہونے والا لفظ ہے۔ فارسی اور اردو زبانوں میں خالق کے لیے خدا اور پروردگار کے الفاظ بھی ادا کیئے جاتے ہیں۔ کھواری زبان میں اللہ کے لیے خدای کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی طرح انگریزی میں عربی زبان کے اللہ کا متبادل لفظ گاڈ (God) ہے۔ لفظ اللہ کا استعمال صرف مسلمانوں تک محدود نہیں بلکہ مشرقِ وسطیٰ اور دیگر اسلامی ممالک میں رہنے والے عیسائی، یہودی اور دیگر مذاہب کے ماننے والے بھی خالق یا پروردگار کے لیے یہی لفظ استعمال کرتے ہیں۔ بائبل کے عربی ترجمہ میں بھی گاڈ (God) کا ترجمہ اللہ ہی کیا جاتا ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔