کیا شدید سردی میں‌ نماز کے لیے غسل جنابت کے بجائے تیمم کیا جا سکتا ہے؟


سوال نمبر:3044
السلام و علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر غسلِ جنابت فرض ہو لیکن فجر کے وقت (بغیر کسی بیماری کے) سردی اور ٹھنڈے پانی کی وجہ سے غسل کرنے کی ہمت نہ ہو تو کیا تیمم کر کے نماز ادا کی جا سکتی ہے؟

  • سائل: بلال حسینمقام: سرگودھا، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 05 فروری 2014ء

زمرہ: تیمم  |  غسل  |  طہارت

جواب:

بغیر شرعی عذر کے تیمم نہیں کیا جا سکتا۔ محض ٹھنڈے پانی اور سردی کی وجہ سے تیمم کرنے کی اجازت نہیں ہے، پانی گرم کیا جا سکتا ہے اس لیے یہ کوئی شرعی عذر نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی