سوال نمبر:2974 جناب اسلام وعلیکم
میرا سوال یہ ہے کہ آذان سے پہلے درود شریف پڑھنا کن روایتوں سے ثابت ہے؟ الحمدُ للہ میرا تعلق اہلسنت والجماعت سے ہے لیکن اکثر لوگ یہ مسئلہ پوچھتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ جو کام حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں یا کسی صحابہ سے ثابت نہیں وہ ہم نہیں کر سکتے۔ لہذا آپ سے التماس ہے کہ آذان سے پہلے درود پڑھنے کا جواز اور یہ صحابہ والی بات کا تفصیل سے جواب مرحمت فرما کر شکریہ کا موقع دیں۔