کیا نسوار کھانے یا سگریٹ پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟


سوال نمبر:2753
میرا سوال یہ ہے کہ ہر نشہ حرام ہے تو کیا نسوار کھانے یا سگریٹ پینے سے نماز کا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

  • سائل: محبتی مورزادومقام: جیکب آباد، سندھ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 09 ستمبر 2013ء

زمرہ: وضوء  |  طہارت

جواب:

نسوار کھانے یا سگریٹ پینے سے وضو نہیں ٹوٹتا، وضو تو کسی دوسری نشہ آور چیز کے استعمال سے بھی نہیں ٹوٹتا جب تک ہوش قائم رہے، البتہ جب ہوش جاتی رہے وضو بھی ٹوٹ جاتا ہے۔ لیکن جو نماز پڑھتا ہے اسے تو کم از کم نماز کا ہی حیا کرتے ہوئے اس طرح کی چیزوں کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی