وگ لگوانے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟


سوال نمبر:2595
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ مرد حضرات کا گنجا پن چھپانے کے لیے وگ لگوانا جائز ہے یا نہیں؟ اگر وہ وگ خواتین کے بالوں سے بنی ہو تو پھر کیا حکم ہو گا؟

  • سائل: غلام محمد صفدرمقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 04 جولائی 2013ء

زمرہ: علاج و معالجہ

جواب:

مرد حضرات گنجا پن چھپانے کے لیے وگ لگا سکتے ہیں، اگرچہ خواتین کے بالوں سے بنی ہوئی ہو۔ وگ لگانا جائز ہے کوئی ممانعت نہیں ہے۔ یاد رہے وضو اور غسل کے لیے وگ اتارنا ہو گی کیونکہ یہ جسم تک پانی کے پہنچنے میں رکاوٹ بنتی ہے۔ اگر کوئی ایسی وگ ہو جو جسم تک پانی پہنچنے میں رکاوٹ نہ بنتی ہو اس کو اتارنے کی ضرورت نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی