جواب:
نیٹ ورک مارکیٹنگ اگر اسلامی اصولوں کے مطابق ہو اور اس میں دھوکہ، فراڈ اور جھوٹ نہ پایا جائے تو جائز ہے۔ کیونکہ دور جدید کے ساتھ ساتھ کاروبار کو بھی جدید طریقہ پر استوار کرنا ضروری ہے۔ لیکن اس میں ہم کاروبار کے بنیادی اسلامی اصولوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے ہیں۔ یعنی نیٹ ورک مارکیٹنگ میں سود، جواء، دھوکہ، فراڈ نہ پایا جائے جو چیز دکھائی جائے وہی دی جائے۔ سیل ہونے والی چیز، اس کی قیمت اور مقدار وغیرہ سب طے کر لیا جائے تاکہ بعد میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔