جواب:
اگر آپ کے خاوند نے آپ کو نارمل حالت میں سوچ سمجھ کر طلاق دی ہے تو جتنی بار دی ہے وہ واقع ہو جائے گی، چاہے جس قانون کے مطابق بھی دی جائے۔ اب آپ نے وضاحت نہیں کی کہ آپ کے خاوند نے کس حالت میں اور کتنی بار آپ کو طلاق دی ہے؟ اس لیے ہم یہاں یہ فیصلہ نہیں دے سکتے ہیں کہ طلاق ہو گئی ہے یا نہیں، لیکن یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ طلاق جس قانون کے مطابق بھی دی جائے اور جتنی بار دی جائے وہ ہو جاتی ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔