جواب:
ایک مسلمان لڑکی کے لیے اسلام نے جو شرعی پردہ لازم کیا ہے وہ اس کے لیے ضروری ہے، اگر نہیں کرے گی تو گنہگار ہو گی۔ پردہ کس سے اور کیوں ضروری ہے ان کے تفصیلی جواب کا مطالعہ کرنے کے لیے درج ذیل سوالات پر کلک کریں۔
آپ کا یہ سوال کہ اگر پردہ ہے تو کیوں ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ ہمیں اللہ تعالی کی ذات پر ایمان رکھنا چاہیے کہ اس نے ہمیں پیدا کیا ہے اور پھر زندہ رہنے کے کچھ اصول بھی ہمیں دیئے ہیں جن میں بہت ساری حکمتیں ہیں۔ آپ لوگوں کے سامنے ہے کہ ماڈرن معاشرے ڈھیر ساری ترقی اور سہولیات سے مالا مال ہونے کے باوجود عورت کو وہ عزت اور مقام ومرتبہ نہیں دے سکے جو اسلام نے دیا ہے۔ اسلام نے عورت کی عزت کو ارزاں کرنے کی قطعا اجازت نہیں دی۔ اسلام کے قوانین عائلی زندگی کو سختی، تنگ نظری، قدامت پسندی وغیرہ وغیرہ جیسے عنوانات دینے والے ماڈرن معاشرے آج تمام تر سہولیات میسر ہونے کے باوجود پریشان حال ہیں کیونکہ ماں، بہن، بیٹی جیسے مقدس رشتے پامال ہو چکے ہیں۔ ان کے ہاں عورت کی عزت کا جنازہ اٹھ چکا ہے۔ لہذا شرعی پردہ میں ہی عورت کی عزت، حفاظت اور وقار ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔