سوال نمبر:2380 السلام علیکم کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ اگر کسی عورت کو شو ہر طلاق نہیں دینا چاہتا تو کیا عورت از خود علیحدہ ہو سکتی ہے؟ شوہر بضد ہے کہ میں طلاق نہیں دونگا۔ ایک سال سے انسانی حقوق و ازدواجی حقوق سے بھی عورت محروم ہے۔
اگر شوہر بیوی کے حقوق پورے بھی نہ کرے اور نہ ہی طلاق دے تو اس صورت میں عورت بذریعہ عدالت
تنسیخ نکاح کروا لے۔ عدالتی فیصلہ کے بعد عدت پوری کر کے اپنی مرضی سے کہیں اور
نکاح کر لے۔