عقیق پتھر کی شرعی حیثیت کیا ہے؟


سوال نمبر:2364
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اسلام میں عقیق پتھر کی کیا شرعی حیثیت ہے۔ برائے مہربانی تفصیل سے بیان کریں۔

  • سائل: عدنان علیمقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 01 جنوری 2013ء

زمرہ: جدید فقہی مسائل

جواب:

عقیق سمیت تمام پتھر ہر مسلمان مرد وعورت کے لیے پہننا جائز ہیں، شرعا کوئی ممانعت نہیں ہے۔ ان کا ناموں اور ستاروں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر کوئی ایسی باتیں کرتا ہے یہ اس کی جہالت ہے، لیکن افسوس آج کل ایسی جاہلانہ باتیں کرنے والے ٹی وی چینلز پر بھی آ چکے ہیں، جو لوگوں کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں لیکن دینی تعلیم سے دوری کی وجہ سے لوگ اس طرح کے جاہل لوگوں کے جال میں پھنس جاتے ہیں اور ان کی جاہلانہ باتوں میں آجاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہدایت عطا فرمائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی