اولیاء کے مزارات کی زیارت کیسے کرنی چاہیے؟


سوال نمبر:2361
السلام علیکم کیا یہ صحیح‌ ہے کہ اولیاء اللہ کے مزار کی زیارت کرتے وقت ہم سب محرومین کو یا اولیاء اللہ کو ننگے یا برہنہ بغیر لباس کے دیکھتے ہیں۔ اس سوال کا جواب قرآن وحدیث کی روشنی میں‌ دیں۔

  • سائل: عبداللہمقام: انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 01 جنوری 2013ء

زمرہ: زیارت قبور

جواب:

جو ایسا کہتا ہے غلط بیانی کرتا ہے، جاہل ہے، اولیاء اللہ اور صالحین کی تعلیمات کے خلاف بات کرتا ہے۔ مزار شریف کی زیارت کرنے اور تمام محرومین یا اولیاء اللہ کو بغیر لباس کے ساتھ دیکھنے کا کیا تعلق ہے، جو ایسا کہتا ہے وہ جھوٹ بولتا ہے اور مسالک حق اہل سنت کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی