کیا بھکاری مسجد کی حدود کے اندر بھیک مانگ سکتا ہے؟


سوال نمبر:2332
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کے کیا ایک آوارا بھکاری مسجد کی حدود کے اندر بھیک مانگ سکتا ہے؟

  • سائل: مظفر علیمقام: قصور
  • تاریخ اشاعت: 13 دسمبر 2012ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

اگر کوئی شخص بھوکا اور ضرورت مند ہو، حالت اضطرار میں جان بچانے کی خاطر مسجد کی حدود ہو یا کوئی اور جگہ ہو، وہ شخص مانگ سکتا ہے، اس کے علاوہ بھیک مانگنے کی اجازت نہیں ہے۔ حقیقت میں ہونا تو یہ بھی نہیں چاہیے کہ کسی کو اس نوبت تک لایا جائے، کہ وہ بھیک مانگ کر گزارا کرے، بلکہ ہونا یہ چاہیے کہ جو بھی غریب، مسکین، ضرورت مند ہو، صاحب حیثیت لوگوں کو چاہیے کہ وہ باعزت طریقے سے ایسے مجبور لوگوں کی خدمت کر دیں، تاکہ کسی کو مانگنے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی