جواب:
کئی صفات ایسی ہیں جو خالق اور مخلوق دونوں کے درمیاں مشترک ہوتی ہیں مگر اللہ تعالی کے لیے کسی اور معنی میں ہوتی ہیں اور مخلق کے لیے کسی اور معنی میں ہوتی ہیں۔ اللہ تعالی کی یہ صفات اس کی شان اور اس کے حال کے مطابق ہیں جبکہ مخلوق کے لیے ان کے حسب حال یہ صفات محدود، متناہی اور عطائی ہیں۔ مثلا شہید، رؤوف ورحیم، سمیع وبصیر، علیم وغیرہ ایسے الفاظ ہیں جو قرآن پاک میں دونوں کے لیے استعمال ہوئے ہیں۔ لیکن شرک واقع نہیں ہوا۔ اسی طرح بہت سی صفات اور اسماء ہیں جو خالق کے لیے استعمال ہوئے ہیں۔ لہذا جد کا لفظ وحدہ لاشریک کے لیے بھی استعمال کرنا جائز ہے۔
اس موضوع پر تفصیلی مطالعہ کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درج ذیل کتب کا مطالعہ کریں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔