سوال نمبر:2095 السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ قربانى سنت ہے، واجب ہے یا فرض اور کون لوگ اس سے مستثنی ہیں؟ کیا حج کر نے والا مرد یا عورت اپنے گھر یعنی پاکستان مین بھی قربانى دیں گے برائے مہربانی رہنمائی فرما دیں؟
ہر صاحب نصاب اور صاحب ثروت عاقل وبالغ مسلمان شخص پر قربانی واجب ہے۔
قربانی کرنے کے لیے کوئی جگہ مقرر نہیں ہے۔ جہاں چاہیں قربانی دی جا سکتی
ہے۔ جیسے نماز کے لیے کوئی جگہ مقرر نہیں ہے۔ جہاں وقت ہو جائے وہاں ہی ادا کی
جا سکتی ہے۔