جواب:
تاریخ کے اس اہم موڑ پر جب امت مسلمہ تصوف اور اس کی تعلیمات کے بارے میں افراط و تفریط کا شکار ہو چکی ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے تجدید و احیائے تصوف کا بیڑہ اٹھایا ہے اور عملی تصوف کو روحانی تربیت کے ذریعے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے متعارف کروایا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے احیائے تصوف کے لئے دو سطحوں پر کوششیں کی جا رہی ہیں۔
1۔ علمی سطح پر
2۔ عملی سطح پر
جواب : علمی سطح پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے دعوتی مرحلے کے آغاز میں جس طرح ارکان ایمان اور ارکان اسلام کے فلسفہ و حکمت پر خطبات و دروس کا سلسلہ شروع کیا اسی طرح شادمان میں درس قرآن کے ساتھ دروس تصوف کی کلاس کا بھی باقاعدہ اجرا فرمایا جس سے ہزاروں لاکھوں لوگ آڈیو ویڈیو کیسٹوں کے ذریعے فیضیاب ہوئے۔ تصوف پر آپ کی کتب بھی چھپ چکی ہیں، چند ایک نام درج ذیل ہیں :
اور زیرمطالعہ کتاب الاحسان۔
اس کے علاوہ ابھی متعدد مسودات طباعت و اشاعت کے مرحلے میں ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔